وزیراعلیٰ ثنا ء اللہ خان زہری کی 70ویں یوم آزادی کوقومی جذبے سے منانے پر بلوچستان کے عوام کو مبارکباد

منگل 15 اگست 2017 23:39

وزیراعلیٰ ثنا ء اللہ خان زہری کی 70ویں یوم آزادی کوقومی جذبے سے منانے ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے 70ویں یوم آزادی کوقومی جذبے اورجوش وخروش سے منانے پر بلوچستان کے عوام کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے وطن سے محبت کے والہانہ اظہارپر انہیں خراج تحسین پیش کیاہے جبکہ وزیراعلیٰ نے صوبے کے کونے کونے میں جشن آزادی کی تقریبات کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات پر سیکیورٹی اداروں اورانتظامیہ کی کارکردگی کو سراہاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کا کہناہے کہ صوبے کی ہرتحصیل ،ضلعی تحصیل اوریونین کونسل میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد اورقومی پرچم کالہرایاجانا اس حقیقت کا مظہر ہے کہ بلوچستان کے غیور عوام اپنے ملک سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اورانہیں کوئی بھی نام نہاد آزادی کے نام پر ورغلا نہیں سکتا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ 14اگست کوصوبے کے ہرگھرمیں قومی پرچم لہرایاگیا اورلوگوں نے جشن آزادی جوش وخروش سے منایا جس کا چند سال قبل تک تصور نہیں کیاجاسکتاتھا۔