جشن آزادی میراتھن ریس کوٹری محمد نعیم خان اور ہمت علی برڑو نے جیت لی

منگل 15 اگست 2017 23:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء)جشن آزادی میراتھن ریس کوٹری محمد نعیم خان اور ہمت علی برڑو نے جیت لی، نعیم خان نے جونیئر اور ہمت علی نے اوپن کٹیگری میں فتح حاصل کی، علی بابا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اور خورشید چوک کوٹری سے شروع ہوکر مین کوٹری چوک پر اختتام پزیر ہونے والی مزکورہ ریسوں میں باالترتیب سفیان اور زریاب علی نے دوسری, علی اکبر اور سعادت نے تیسری, بابر علی اور ماجد نے چوتھی,فیروز گل اور حیدر علی نے پانچویں اور کامران اور منصور نزیر نے چھٹی پوزیشنز حاصل کیں۔

(جاری ہے)

حیدرآباد ریجن اولمپک کمیٹی کے زیر اہتمام اور دی آئیکون پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ ان ریسوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی حیدرآباد ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے خازن سید سلمان حیدر جعفری تھے جنہوں نے ربن کاٹ کر افتتاح کیاآخر میں مہمان خصوصی وائس چیئرمین بلدیہ کوٹری حاجی محمد یونس، انجینئر شاہد کاظمی, سید عرفان علی شاہ, پرویز احمد شیخ اور راجہ سکندر علی ایڈوکیٹ نے کامیاب ورنرز میں ٹرافیاں اور شرٹس تقسیم کیں۔