صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کے مقابلے بہت ضروری ہیںمقابلوں سے کھلاڑیوںکی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے، مجیب الدین میمن

منگل 15 اگست 2017 23:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء)سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر مجیب الدین میمن نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کے مقابلے بہت ضروری ہیںمقابلوں سے کھلاڑیوںکی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور مقابلے کا رجحان بڑھتا ہے کھیلوں کاانعقاد ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہارسندھ انہوں نے آل سندھ جشن آزادی فٹسال چیمپین شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وی سی مجیب الدین میمن نے کہا کہ کھلاڑیوں کو جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک کرنے کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ مقابلے منعقد کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن اور حیدرآباد فٹسال ایسوسی ایشن نے شاندار انداز میںفٹسال ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ چیمپین شپ کھلاڑیوں کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی اور یہی کھلاڑی ملک اور شہر کا نام روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کھیلے گئے انڈر 18کے فائنل شہداء اسپورٹس ٹنڈوجام اور فرینڈز کلب کے درمیان کھیلاگیا میچ مقررہ وقت تک برابر رہا پلنٹی کک بھی برابر رہی توٹاس پر فیصلہ ہوا شہداء اسپورٹس نے کا میابی حاصل کی، سینئر کے فائنل میں فرینڈ ز کلب نے شہداء اسپورٹس کو سخت مقابلے کے بعد 3-2سے شکست دے کر چیمپین بنے کا اعزاز حاصل کیا ، آخر میں مہمان خصوصی وائس چانسلر سندھ زرعی یونیورسٹی مجیب الدین میمن نے کھلاڑیو ں میںٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے، اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے چیئرمین عامر کفایت نے مہمان خصوصی مجیب الدین میمن ، ایڈونس سیڈ کے اطہر علی خانزادہ، حیدرآباد فٹسال ایسوسی ایشن کے صدر انوار حسین خانزادہ کو یادگاری سوینر پیش کئے۔