جے یوپی کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس پیر21اگست کو ہوگا

منگل 15 اگست 2017 23:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے سیکریٹری جنرل پیر سید محفوظ شاہ مشہدی نے بتایا ہے کہ ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے تناظر میں جے یوپی کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس پیر21اگستکو صبح 10بجے مرکزی سیکریٹریٹ (پاک ویو )لاہور میںطلب کیا گیا ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال کی روشنی میں مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرکریں گے۔