پشین ،شہر سے جرائم کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے جرائم پیشہ عناصر کو انکے بیلوں سے نکالنا ہمارا شیوہ ہے ، ایس پی ملک سلیم لہڑی

منگل 15 اگست 2017 23:34

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) ایس پی ملک سلیم لہڑی نے کہا کہ شہر سے جرائم کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے جرائم پیشہ عناصر کو انکے بیلوں سے نکالنا ہمارا شیوہ ہے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے شہر کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے پولیس کو الرٹ رکھا گیا ہے گزشتہ روز پشین پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قبرستان کے قریب محبوب خان ولد خزاں قوم ترہ کئی ساکن نواں کلی کوئٹہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 21 کلو گرام افیون برآمد کرلیا کامیاب کارروائی پر نوجوانوں کو داد دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ شہر میں جرائم اور منشیات فروشوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری رئیگا ۔

(جاری ہے)

کارروائی کے حوالے سے ڈی ایس پی جمیل احمد ایس ایچ او حاجی حزب اللہ ترین سب انسپکٹر مشتاق احمد نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ شہر میں سمگلر داخل ہوچکا ہے جس کے پاس بڑی مقدار میں منشیات بھی ہے ایس پی ملک سلیم لہڑی کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوںنے ایس ایچ او کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پرانا قبرستان کے قریب محبوب خان نامی شخص کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 21کلو گرام افیون برآمد کیا گرفتار ملزم افیون افغانستان سے براستہ پشین اندرون ملک سمگل کررہا تھا انہوں نے کہا کہ شہر سے منشیات کے اڈے ختم کردیئے ہیں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رئیگی ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔