راولپنڈی ، بیرون ملک مقیم پاکستانی کو مکان کے نام پررقم وصول کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

منگل 15 اگست 2017 23:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) تھانہ آر اے بازار پولیس نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کو مکان فروخت کے نام پر رقم وصول کرنے اور رجسٹری کروانے کے باوجود مکان کا قبضہ نہ دینے والے شخص کے خلاف 8 ماہ بعد مقدمہ درج کر لیاگیا مقدمہ سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی کے احکامات پر درج کیا گیاعادل نے درخواست دی تھی کہ8 ماہ قبل اس نے عامر زمان نامی شخص سے ٹنچ بھاٹہ میں مکان خریدا اور تمام رقم ادا کرنے کے بعد رجسٹری اپنے نام کروا لی، پہلے عامر زمان مکان خالی کرنے کے لئے ٹال مٹول کرتا اور وقت لیتا رہا، کئی بار جرگوں میں وعدہ کرنے کے باوجود بھی مکان نہ دیا عادل پولیس کے پاس جاتا رہا مگر مقامی پولیس یہ کہہ کر کے ایک بڑا پولیس افسر ملزم عامر زمان کی مدد کر رہا ہے، 8 ماہ گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیااب سی پی او راولپنڈی کی مداخلت پر پولیس نے زیر دفعہ 406ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔