وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی پولیو کے خاتمے بارے قومی ٹاسک فورس کا اجلاس فوری بلانے کی ہدایت

منگل 15 اگست 2017 23:33

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی پولیو کے خاتمے  بارے قومی ٹاسک فورس کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پولیو کے خاتمے کے بارے میں قومی ٹاسک فورس کا اجلاس فوری طور پر بلانے کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کو وزیر اعظم آفس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ سیاسی قیادت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے خلوص دل سے پرعزم ہے۔ یہ ہماری آئندہ نسلوں کی بقاء کا معاملہ ہے لہٰذا ہم ملک سے پولیو کے خاتمے کی بھر پور ذمہ داری لیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہاکہ وہ اس معاملے کی ذاتی طورپر نگرانی کریں گے۔ پولیو کاخاتمہ صوبائی حکومتوں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں ، ضلعی انتظامیہ ، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی ڈونرز کی طرف سے مربوط کوششوں کامتقاضی ہے ۔ انہوں نے پولیو کے وائرس کو نمایاںطورپر روکنے کے لئے وزارت قومی صحت خدمات اور پولیو کے خاتمے کے قومی پروگرام کی طرف سے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وزیر قومی صحت خدمات سائرہ افضل تارڑ اور پولیو کے خاتمے کے قومی پروگرام کی چیئرپرسن عائشہ رضا فاروق نے وزیر اعظم کو پولیو کے خاتمے کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :