گوجرخان میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ

منگل 15 اگست 2017 23:33

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) گوجرخان میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیاہے۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے گوجرخان شہر سے متعدد موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے بڑھتی ہوئی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں سے شہریوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

گوجرخان شہر میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتیں ہوئیں چند روز قبل بڑکی جدید کے ایریا سے یکے بعد دیگرے دوموٹرسائیکل نامعلوم چور لے اڑے پولیس تھانہ گوجرخان تاحال موٹرسائیکل چورگروہ کو گرفتار نہ کر سکی جس کے باعث موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہور ہا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس تھانہ گوجرخان موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرے۔