گوجرخان،یوم آزادی کے سلسلے میں لبیک یارسولؐ اللہ کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی

منگل 15 اگست 2017 23:33

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) یوم آزادی کے سلسلے میں لبیک یارسولؐ اللہ کے زیراہتمام ایک ریلی نکالی گئی، درجنوں موٹرسائیکل سوار رکشوں اور گاڑیوں میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی ریلی کی قیادت لبیک یارسول اللہ گوجرخان کے امیر حاجی رمضان حسین نے کی ریلی ریلوے روڈ سے شروع ہو کر متعدد راستوں سے ہو تی ہوئی چوک گوجرخان پہنچی اس موقع پر حاجی رمضان نے خطاب بھی کیا ریلی زیر نگرانی نصیب بٹ واجد بٹ راشد بٹ چوہدری زعفران اور چوہدری واجد نے کیا۔