گوجرخان مو ضع ہیڑاں میں نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

منگل 15 اگست 2017 23:31

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) چنگا میرا کے نواحی گائوں موضع ہیڑاں میں فرانس پلٹ نوجوان کو فائرنگ کرکے کر قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مہتاب احمد ولد محمدرزاق نے تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کروائی ہے کہ میرا بھائی آفتاب احمد چند دن قبل فرانس سے واپس آیا تو راجہ علی اصغر ، راجہ شوکت نے فون کرکے اپنے گھر بھلایا جس پر راجہ علی اصغر ،راجہ شوکت اور انجم رشید نے میرے بھائی پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میرے بھائی موقع پر ہی دم توڑ گیا پولیس نے راجہ علی اصغر ،راجہ شوکت اور انجم رشید کے خلاف ایف آئی آر در ج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :