شجاعت حسین نے ایک مرتبہ پھر ہم خیال جماعتوں کے اتحاد کیلئے کوششیں شروع کر دیں

طارق بشیر چیمہ کے ہمراہ آج کراچی روانہ ہوں گے ،پیر صاحب پگاڑا ‘ سید غوث علی شاہ سے ملاقاتیں کرینگے

منگل 15 اگست 2017 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک مرتبہ پھر ہم خیال جماعتوں کے اتحاد کیلئے کوششیں شروع کر دیں، سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کے ہمراہ آج (بدھ ) کراچی روانہ ہوں گے جہاں وہ پیر صاحب پگاڑا اور سید غوث علی شاہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک جن حالات سے گزر رہا ہے ان حالات میں ملک کو کسی نے نہ سنبھالا تو سارے معاملات خراب ہو جائے گے۔اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ تمام محب وطن جماعتوں اور رہنمائوں سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں متحد کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :