Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت اجلاس،پینے کے صاف پانی کے پروگرام کے امور پر پیشرفت کا جائزہ

صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات جلد اٹھائے جائیں، پینے کے صاف پانی کے پروگرام کے حوالے سے موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کا منصوبہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے دیہات اور دوردراز علاقوں کے پانی کو چیک کرنے کیلئے موٹر بائیکس،واٹرٹیسٹنگ لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے وزیراعلی شہباز شریف

منگل 15 اگست 2017 23:22

وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت اجلاس،پینے کے صاف پانی کے پروگرام کے امور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے زیرصدارت منگل کے روز اجلاس منعقد ہوا ،جس میں پینے کے صاف پانی کے پروگرام کے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیراعلی نے پینے کے پانی کو ٹیسٹ کرنے کے لئے موبائل لیبارٹریز اور موٹر بائیکس،واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا بھی معائنہ کیا-وزیراعلی محمدشہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا ہی-متعلقہ ضروری امور جلد طے کر کے آگے کی جانب پیشرفت کی جائے اورپروگرام پر پیشرفت کے حوالے سے ہفتہ وار میٹنگ کی جائی-انہوںنے کہاکہ پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی تحصیلوں سے کیا جا رہاہے جس کیلئے اربوں روپے کے وسائل مختص کئے گئے ہیں اور مفاد عامہ کے اس بڑے پروگرام کو پورے پنجاب تک پھیلایا جائے گا-وزیراعلی نے کہاکہ پینے کے صاف پانی کے پروگرام کے حوالے سے موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کا منصوبہ انتہائی اہمیت کاحامل ہی-عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے یہ جدید لیبارٹریز کلیدی اہمیت رکھتی ہیں-انہوںنے کہاکہ دیہات اور دوردراز علاقوں کے پانی کو چیک کرنے کیلئے موٹر بائیکس،واٹرٹیسٹنگ لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس اقدام سے پینے کے گندے پانی سے لگنے والی بیماریوں سے چھٹکارا ملے گا-انہوںنے کہاکہ یہ اقدام عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا- وزیراعلی نے ہدایت کی کہ موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے لئے بہترین پروفیشنلز کا انتخاب کیا جائی- وزیراعلی نے موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے سیکرٹری ہائوسنگ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی-چیف سیکرٹری، چیئرمین پنجاب صاف پانی کمپنی نارتھ چودھری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،اعلی حکام اور غیر ملکی ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی-
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات