پاکستان میں بے حد محبت اور پذیرائی ملی، یہاں آتی رہوں گی، امریکی خاتون کوہ پیما ونیسا اوبرائن
منگل 15 اگست 2017 23:20
(جاری ہے)
خواتین کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو آگے آنا چاہئے اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھنا چاہئے، خواتین کا کسی بھی شعبہ میں آگے بڑھنا ضروری ہے تاکہ مرد ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ مردوں کی مدد کے بغیر خواتین کیلئے مشکل ہوتا ہے کہ کوئی اہم کارنامہ سرانجام دیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ جب کے ٹو کی ٹاپ پر پہنچیں تو بہت پرجوش تھیں کیونکہ ہر بڑی کوہ پیما کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کے ٹو کو سر کرے۔ انہوں نے کہا کہ اوپر جانے سے اترائی کا سفر مشکل ہوتا ہے آسان نہیں کیونکہ اگر معمولی سا بھی پائوں پھسل جائے تو وہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، کوہ پیمائی کے علاوہ بھی پاکستان میں آیا کروں گی، پہاڑیوں سے زیادہ مجھے اس ملک کے عوام اچھے لگے ہیں اور میں یہاں آتی رہوں گی۔ پاکستان میں بہت زیادہ مواقع موجود ہیں، یہاں پر انفراسٹرکچر کی بڑی ضروری ہے، جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس سے پہلے دو مرتبہ 2015ء اور 2016ء میں بھی کے ٹو سر کرنے کیلئے سفر کا آغاز کیا تاہم خراب موسم کی وجہ سے سفر کو مکمل نہ کر سکیں، اس مرتبہ بھی موسم خراب تھا، کوہ پیمائوں کی دوسری ٹیمیں واپس لوٹ گئی تھیں تاہم میں نے اپنا سفر جاری رکھا اور کے ٹو سر کی۔ واضح رہے کہ وینسا اوبرائن اس سے پہلے بھی کئی بلند پہاڑیوں کو سر کر چکی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.