ْ ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مٹھی بھر ون ویلروں کو روکنے کے لئے نیا فارمولا متعارف کرا دیا

ہر 1فرلانگ پر بیریئر اور رکاوٹیں لگا کر مرکزی شاہراہیں بند کرنا شروع

منگل 15 اگست 2017 23:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) ضلعی و ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مٹھی بھر ون ویلروں کو روکنے کے لئے نیا فارمولا متعارف کرا کے ہر 1فرلانگ پر بیریئر اور رکاوٹیں لگا کر مرکزی شاہراہیں بند کرنا شروع کر دیں جس سے لاکھوں عوام اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہو گئے نئے فارمولے پر وضاحت مانگنے والوں کو پولیس نے تضحیک کا نشانہ بنانا شروع کر دیا پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر ضلعی و ٹریفک پولیس نے مٹھی بھرون ویلروں اور موٹر سائیکل ریسنگ والوں کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائی کی بجائے مری روڈ سمیت تمام اہم شاہروں پرنیا فارمولا آزماتے ہوئے ہر1فرلانگ کے بعد بیریئر اور رکاوٹیں کھڑی کر دیں جبکہ 14اگست کی رات گئے فلش مین چوک سے فیض آباد تک نہ صرف ہر 1فرلانگ پر رکاوٹیں اور بیریئر لگا کر راستے بند کئے بلکہ کمیٹی چوک انڈر پاس کے علاوہ چاندنی چوک اور سکستھ روڈ فلائی اوورزبھی جزوی طور پر بند کر کے ایک وقت میں صرف سنگل لائن گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت دی جاتی رہی جبکہ موٹر سائیکل سوارعام شہریوں اور فیملیوں کو بھی دھکے دے کریا لاٹھیاں دکھا کر متبادل راستوں پر ڈالا جاتا رہا پولیس کی نئی حکمت عملی کے باعث رات گئے تک شہر میں شدید ٹریفک جام رہا اس دوران بعض فیملیوں کی جانب سے احتجاج کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار فیملی کے سربراہ کو گھونسے دکھاتے اور دھکے مارتے رہے جبکہ ضلعی پولیس پوری فیملی کو تھانوں میں بند کرنے کی دھمکیاں دیتی رہی شہریوں کے مطابق کسی بھی اہم موقع یا قومی ومذہبی تہوار کے نام پر تشکیل دیئے گئے سکیورٹی وٹریفک پلان میں محض اپنی سہولت کو مدنظر رکھتے ہیں جبکہ شہریوں کو اذیت ناک اور توہین آمیز صورتحال سے دوچار کر دیا جاتا ہے شہریوں نے آئی جی پنجاب عارف نواز خان سے اپیل کی ہے کہ راولپنڈی پولیس کے رویئے درست کئے جائیں ، انہیں شریف شہریوں ، فیملیوں اور جرائم پیشہ عناصر یا ون ویلروں میں فرق سمجھانے کے لئے ریفرشر کورس کروائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :