لاڑکانہ ، گلی پر قبضے کے خلاف عورتوں کا احتجاج جاری، انصاف کی اپیل

منگل 15 اگست 2017 23:06

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) گلی پر قبضے کے خلاف عورتوں کا احتجاج جاری، انصاف کی اپیل۔

(جاری ہے)

منگل کے روز گائوں جمعو شیخ نزد لاڑکانہ کی مکین خواتین مسمات دلشاد خاتوں، رابعہ خاتوں اور دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے سامنے تیسرے روز بھی احتجاج جاری رکھتے ہوئے کہا کہان کے گائوں میں ان کے گھر کی طرف آنے والی گلی پر بااثر افراد نے قبضہ کر رکھا ہے، جس کے باعث انہیں آنے جانے میں تکالیف کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان کے احتجاج کا نوٹیس لیکر گلی پر کیا گیا قبضہ ختم کرایا جائے۔#

متعلقہ عنوان :