جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے وفاقی وزیر کی صاحبزادی نے ہندو مذہب اختیار کرلیا

muhammad ali محمد علی منگل 15 اگست 2017 21:08

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے وفاقی وزیر کی صاحبزادی نے  ہندو ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اگست 2017ء) جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے وفاقی وزیر کی صاحبزادی کی جانب سے ہندو مذہب اختیار کر لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اخبار خبریں کے روزنامہ میں شائع ہونے والی خبر میں دعوی کیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے وفاقی وزیر کی صاحبزادی کی جانب سے ہندو مذہب اختیار کر لیا گیا ہے۔

جنوبی پنجاب کے علاقے شیخ واہن سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کا نام سعدیہ بتول بتایا جاتا ہے جس کی عمر 48 برس ہے۔ ان خاتون کے والد ماضی میں کئی دیگر جماعتوں کا حصہ رہ چکے ہیں تاہم اب وہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ہیں۔ مذکورہ خاتون کی دو بیٹیاں بھی ہیں جبکہ وہ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سعدیہ بتول کی جانب سے ہندو مذہب اختیار کرنے کے معاملے پر ہی ان کے شوہر نے ان سے علیحدگی اختیار کی۔

خاتون کے متعلق ان کے اہل علاقہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے گھر میں ایک مندر بنا رکھا ہے جہاں کئی ہندو دیوتاوں کی مورتیاں ہیں۔ خاتون باقاعدگی سے ان مورتیوں کی پوجا کرتی ہیں جبکہ انہوں نے اپنے وٹس ایپ نمبر پر بھی ہندو دیوتاوں کی تصاویر بھی لگا رہی ہیں۔ اہل علاقہ مزید بتاتے ہیں کہ خاتون کے گھر کئی ہندو یوگیوں کو بھی آتے جاتے دیکھا گیا۔

خاتون کے گھر میں اردو سے زیادہ ہندی زبان کا استعمال کیا جاتا ہے اور وہ اپنے وٹس ایپ پر ہندی زبان میں ہی اسٹیٹس دیتی رہتی ہیں۔ خاتون کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ وہ ایک پڑھی لکھی خاتون ہیں جبکہ ان کی دونوں بیٹیاں بھی کالج میں زیر تعلیم ہیں۔ خاتون شوہر سے علیحدگی کے بعد اسلام آباد منتقل ہو چکی ہیں۔ یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ خاتون کی صاحبزادیاں بھی ہندو مذہب کی جانب راغب ہو رہی ہیں۔ خاتون کے بارے میں ان کے رشتے داروں کی جانب سے بتایا جاتا ہے وہ ہمیشہ سے بہت مذہبی قسم کی خاتون تھیں اور کئی بار عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرنے کے علاوہ مقدس مقامات اور زیارات کے باقاعدگی سے دورے بھی کرتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :