پاکستان کو ایک جدید اسلامی وفلاحی ریاست بنانے میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، حاجی مجیب کیکے

منگل 15 اگست 2017 22:55

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) آزادی ایک عظیم نعمت خداوندی ہے پاکستان کو ایک جدید اسلامی وفلاحی ریاست بنانے میں ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان ملک میں فرقہ واریت لسانیت و عصبیت کے خاتمے کیلیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا قومی کمیشن برائے بین المذاہب و انسانی حقوق پاکستان کے ضلعی چیرمین حاجی مجیب کیکے کا "پاکستان زندہ آباد "سمینار سے خطاب تفصیلات کیمطابق غوثیہ نرسری پارک میں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ پاکستان زندہ آباد سمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے "NCIHP"ضلع عمرکوٹ کہ چیرمین حاجی مجیب کیکے صدر شوکت ادیپوری سید اختر ناشاد ،ہوت چند ،ٹیکم داس،اور دیگر رہنماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم نعمت خداوندی ہے زندہ قومیں اپنا جشن آزادی شایان شان طریقے سے مناتی ہے حاجی مجیب کیکے نے کہا قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی وانسانی حقوق پاکستان ملک بھر میں فرقہ واریت لسانیت عصبیت کے خاتمے اور امن محبت اخوت وبھائی چارے کیلیے کام کررہی ہیاور اس کام میں ھم سب کو مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا اسی سے معاشرے میں امن محبت وپیار کی فضا پیدا ہوگی مقررین نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا واحد سپر اٹیمی طاقت ہے اور ملک کے ناقابل تسخیر دفاع کے باعث دشمن پاکستان کے طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا سمینار سے ٹیکم داس اختر ناشاد حاجی مجیب کیکے ہوت چند اور دیگر مقررین نیکہا پاکستان کی بہادر افواج نے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا ہیملک میں دشہت گردی کے خاتمے اور ملک کی خاطر شہید ہونے والے فوجیوں کو سلام عقیدت پیش کیا گیا پروگرام میں بڑی تعداد میں اقلیتی لوگوں نے بھی شرکت کی پروگرام میں مختلف اسکولوں کے طلبہ وطالبات نے ملی نغمے پیش کرکے داد وصول کی پروگرام کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا آخر میں شاندار آتش بازی کی گی جس سے آسمان میں رنگ ونور بکھر گیا اور میلے کا سماں بندھ گیا جشن آزادی کے اس پروگرام میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور فضا پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

متعلقہ عنوان :