نواز شریف اور ان کی جماعت نے عوام دشمن پالیسوں سے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے،محمد اشرف بھٹی

منگل 15 اگست 2017 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کی جماعت نے اپنی عوام دشمن پالیسوں سے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے جعلی انقلاب کا نعرہ لگانے والے در اصل اپنی لوٹ مار کو بچانا چاہتے ہیں اور چور مچائے شور والا کام کررہے ہیں لیکن پاکستانی قوم با شعور ہے وہ اب ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئے گی نواز شریف کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو چکی ہے اب نواز شریف خوابوں میں ہی پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ان کی پالیسوں کی وجہ سے شدید بحرانوں سے دوچار ہے ایک صاف ستھری دیانت دار قیادت ہی ملک اور قوم کو ان بحرانوں سے نکال سکتی ہے کرپشن فری پاکستان چور (ن) لیگی حکمرانوں کو سوٹ نہیں کرتا کرپشن کے خاتمے کے بغیر پاکستان مزید آگے نہیں بڑھ سکتا آئندہ کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے سو بار سوچیں گے کیونکہ ان کو سپریم کورٹ نے اپنے تاریخ ساز فیصلے کے نتیجے میں ماضی کا حصہ بنا دیا ہے ۔