وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی عید الضحیٰ کے موقع پر تمام سرکاری ملازمین کو ماہ اگست کی تنخواہ 22اگست کو جاری کرنے کی ہدایت

تاکہ ملازمین کو عید قربان میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے او ر عید کی بروقت تیاری کر سکیں

منگل 15 اگست 2017 22:45

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی عید الضحیٰ کے موقع پر تمام سرکاری ملازمین کو ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے عید الضحیٰ کے موقع پر تمام سرکاری ملازمین کو ماہ اگست2017 کی تنخواہ 22اگست کو جاری کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ملازمین کو عید قربان میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے او ر عید کی بروقت تیاری کر سکیں۔دریں اثناء وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے روزنامہ وحدت پشاور کے ایڈیٹر سید ہارون شاہ کو آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی ) APNS ( خیبر پختونخوا کے چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے پیر ہارون شاہ کے نام اپنے ایک تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی کہ وہ اپنے انتخاب کو صحیح ثابت کرنے کیلئے اپنی صحافتی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیںگے اور اپنے دیگر ساتھیوں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں پیرا ملٹری فورس کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی ہے جس میں چھ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

وزیراعلیٰ نے ان شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندانوںسے دلی ہمدردی کا اظہار کیا دریں اثناوزیراعلیٰ نے یوم آزادی کے موقع پر شانگلہ میں پرچم کشائی کی تقریب میں 2 کمسن طلباء کو کرنٹ لگنے سے ہلاکت پر انتہائی دکھ اور ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :