چنیوٹ،سانحہ ماڈل ٹائون کا قصاص لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ، علامہ طاہرالقادری

یوم آزادی کی خوشی شہداء کے خون کی وجہ سے ادھوری ہے آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ،سربراہ عوامی تحریک

منگل 15 اگست 2017 22:42

چنیوٹ،سانحہ ماڈل ٹائون کا قصاص لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ، علامہ ..
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) سانحہ ماڈل ٹائون کا قصاص لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔یوم آزادی کی خوشی شہداء کے خون کی وجہ سے ادھوری ہے آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ۔عدلیہ پر حملے ناقابل برداشت ہیں ۔سربراہ عوامی تحریک علامہ طاہرالقادری نے اشارہ دیدیا پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں کا خطاب ،ریلی بھی نکالی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر نائب صدر پنجاب سید شاہد علی شاہ،ضلعی صدر سید عنایت علی نقوی،ضلعی جنرل سیکرٹری ظہیر عباس سپراء ،رانا محمد یاسین سٹی صدر و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سربراہ پاکستان عوامی تحریک کے حکم پر سولہ اگست کو لاہور میں دھرنا دیا جائیگا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جن مقاصد کے لئے بنایا گیا تھا آج انہیں پس پشت رکھ کر کچھ گروہ اور اشرافیہ اس کا غلط استعمال کر رہا ہے اور سیاستدان ٹولہ حاکمیت کی آڑ میں ظلم و بربریت کی داستانیں رقم کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے چودہ شہداء کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں اور ان کا مقدمہ دبا دیا گیا ہے مگر ہم ایسا ہر گز نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ تحریک قصاص کو کسی بھی صورت دبانے نہیں دینگے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے آج عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سڑکوں پر کھڑے ہوکر عدلیہ پر حملے کئے جا رہے ہیں ۔اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک شہداء کا حساب نہیں مل جاتا انہوں نے کہا کہ بڑے میاں صاحب کا فیصلہ آچکا اب چھوٹے میاں صاحب اور ان کے حواریوں کی باری ہے ۔پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے ریلی بھی نکالی گئی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :