Live Updates

شیخوپورہ کی معروف سیاسی شخصیات شفقت رسول اور افتخار رسول گھمن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے ، کرپشن کی دلدل سے نکلنے کیلئے پنجاب کے عوام کو کھڑا ہونا ہوگا ، پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا ہے، عمران خان کی پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں سے گفتگو

منگل 15 اگست 2017 22:39

شیخوپورہ کی معروف سیاسی شخصیات شفقت رسول اور افتخار رسول گھمن نے تحریک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے شیخوپورہ کی معروف سیاسی شخصیات شفقت رسول گھمن اور افتخار رسول گھمن نے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ، عمران خان نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے ، کرپشن کی دلدل سے نکلنے کیلئے پنجاب کے عوام کو کھڑا ہونا ہوگا ، پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان سے شیخوپورہ کی معروف سیاسی شخصیات شفقت رسول گھمن اور افتخار رسول گھمن نے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ عمران خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر گھمن برادران کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے ، کرپشن کی دلدل سے نکلنے کیلئے پنجاب کے عوام کو کھڑا ہونا ہوگا ، پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات