Live Updates

عوام کے ووٹ کی توہین ریاست کی توہین ہے، تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہو گا،اسلام آباد سے لاہور تک عوام نے نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلہ کو یکسر مسترد کر دیا ،سابق وزیراعظم کا مشن انقلاب اب رکے گا نہیں ،

پورے پاکستان میں پھیلے گا، نواز شریف پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں، ہم کسی کے خلاف سڑکوں پر نہیں ، ریلی عوام کی اپنے قائد سے محبت اور اظہار یکجہتی کیلئے تھی،مخالفین عوام کا فیصلہ بھی دیکھ لیں، پورے ملک کی یہی آواز ہے، عمران خان اور شیخ رشید سیاسی محاذ پر نواز شریف سے مقابلے کی ہمت پیدا کریں، دونوں کارکردگی کی بنیاد پر نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے،نواز شریف کی مخالفت دراصل پاکستان کی ترقی کی مخالفت ہے ْمسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت طلال چوہدری کا جڑانوالہ آمد پرکارکنوں سے خطاب

منگل 15 اگست 2017 22:39

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹ کی توہین ریاست کی توہین ہے، تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہو گا،اسلام آباد سے لاہور تک عوام نے نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلہ کو یکسر مسترد کر دیا ،سابق وزیراعظم کا مشن انقلاب اب رکے گا نہیں بلکہ پورے پاکستان میں پھیلے گا، نواز شریف پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں، ہم کسی کے خلاف سڑکوں پر نہیں بلکہ ریلی عوام کی اپنے قائد سے محبت اور اظہار یکجہتی کیلئے تھی،مخالفین عوام کا فیصلہ بھی دیکھ لیں، پورے ملک کی یہی آواز ہے، عمران خان اور شیخ رشید سیاسی محاذ پر نواز شریف سے مقابلے کی ہمت پیدا کریں، دونوں کارکردگی کی بنیاد پر نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے،نواز شریف کی مخالفت دراصل پاکستان کی ترقی کی مخالفت ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو جڑانوالہ آمد پرکارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا جڑوانوالہ آمد پر فقید المثال استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی حمایت میں لاکھوں لوگوں کے نکلنے سے مخالفین کے پسینے چھوٹ رہے ہیں، اسلام آباد سے لاہور تک عوام نے نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلہ کو یکسر مسترد کر دیا ہے، نواز شریف اقتدار کیلئے نہیں نکلے، عوام کے ووٹ کی توہین ریاست کی توہین ہے، تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہو گا، نواز شریف ہی عوام کے دلوں کے وزیراعظم ہیں، ترقی کے مخالفین ناکام ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جب حکومت سنبھالی تو پاکستان میں بجلی تھی نہ روزگار تھا، ہم نے اندھیروں کو روشنیوں میں بدل دیا، نواز شریف کا مشن انقلاب اب رکے گا نہیں بلکہ پورے پاکستان میں پھیلے گا، اسلام آباد سے لاہور تک کاررواں کے باوجود اداروں میں تصادم کی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں، ہم کسی کے خلاف سڑکوں پر نہیں بلکہ ریلی عوام کی اپنے قائد سے محبت اور اظہار یکجہتی کیلئے تھی،مخالفین عوام کا فیصلہ بھی دیکھ لیں، پورے ملک کی یہی آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید سیاسی محاذ پر نواز شریف سے مقابلے کی ہمت پیدا کریں، دونوں کارکردگی کی بنیاد پر نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے، عمران خان اور شیخ رشید نواز شریف کو شکست دینے کیلئے غیر منتخب قوتوں پر انحصار سے کام نہ لیں، نواز شریف کے والہانہ استقبال نے مخالفین کو غلط ثابت کر دیا ہے، نواز شریف کی مخالفت دراصل پاکستان کی ترقی کی مخالفت ہے،جھوٹ بولنے اور یوٹرن کا عالمی ریکارڈ بنانے والوں کو نوجوان نسل نے جھوٹا ثابت کر دیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی ریلی میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور عوام جدا نہیں رہ سکتے، ریلی نے مخالفین کی سیاست کا دھڑن تخت کر دیا ہے، خوددار، خوشحال اور روشن پاکستان نواز شریف کی منزل ہے، ملک کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قومی مجرم ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات