گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے میراساتھ دیا،تحریک نجات سے آج تک گلگت بلتستان کے عوام کی محبت وقربانیوں کوسلام پیش کرتا ہوں،

گلگت بلتستان میں مسلم لیگ کی حکومت حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں بہت اچھاکام کررہی ،میںچاہتاہوں ہم نے جووعدے گلگت بلتستان کے عوام سے کئے تھے ان وعدوں کی تکمیل ہماری حکومت میں ہو سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی گلگت بلتستان کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

منگل 15 اگست 2017 22:16

گلگت /رائیونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) گلگت بلتستان کے عوام کی محبت میرے دل میں بس گئی ہے گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ سے جمہوریت کے لئے میراساتھ دیاتحریک نجات سے آج تک گلگت بلتستان کے عوام کی محبت اورقربانیوں کوسلام پیش کرتا ہوں، گلگت بلتستان کے عوام نے مجھے جومحبتیں دی ہیں اس پر دل باغ باغ ہوا، میں ان محبتوں کوبھلانہیں سکوں گا،اسلام آبادسے لاہورتک گلگت بلتستان کاقافلہ میرے ساتھ ہمسفررہاجواس بات کی غمازی ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام جمہوریت کے ساتھ ہیں، گلگت بلتستان میں مسلم لیگ کی حکومت حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں بہت اچھاکام کررہی ہے میںچاہتاہوں کہ ہم نے جووعدے گلگت بلتستان کے عوام سے کئے تھے ان وعدوں کی تکمیل ہماری حکومت میں ہو، بروز منگل ان خیالات کااظہارسابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے گلگت بلتستان کے وفد جس کی قیادت سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ممبرجی بی کونسل اشرف صدا،فاروق میرمعاون خصوصی وزیراعلیٰ جی بی ،شہزادہ حسین خان مقپون کواڈینیٹروزیراعلیٰ کررہے تھے سے جاتی امرامیں ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں کے جس سلسلے کاآغازہم نے کیا تھا،انشاء اللہ اس میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی اورہماری حکومگ گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے پہلے سے بھ بڑکراقدامات کرے گی اس موقع پر وفدنے میاں محمدنوازشریف سے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ سے جمہوریت کاساتھ دیا ہے اورآئندہ بھی جمہوریت کے ساتھ ہیں وفد نے اس موقع پر گلگت بلتستان کے مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر میاں محمدنوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت میں ہی گلگت بلتستان کے عوام کے مطالبات حل ہوں گے۔

ملاقات کے بعدمیاں محمدنوازشریف نے گلگت بلتستان کے وفد جس میں اشرف صدا،فاروق میرمعاون خصوصی وزیراعلیٰ جی بی،شہزادہ حسین خان مقپون کواڈینیٹروزیراعلیٰ،شفیق الدین سینئرنائب صدرمسلم لیگ جی بی ،عظمت اللہ سینئرنائب صدرایم ایس ایف جی بی ،کامران بونجوی صدرایم ایس ایف جی بی اسلام آباد،حسن سمائری،محمدشاہ سمائری، سجاول منگول ودیگرشامل تھے کوظہرانہ دیااوربعدازاں وفد کے ہمراہ میاں محمدنوازشریف مزاراقبال روانہ ہوکر پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :