یادگار شہداء کی تعمیر جلداز جلد جدید طرز پر مکمل کی جائے ،یادگار میں قائد محمد علی جناح، علامہ اقبال اور گلگت بلتستان شہداء اورغازیوں کی تصویریں آویزاں کی جائیں،چنار باغ قومی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی متعلقہ حکام کوہدایت

منگل 15 اگست 2017 22:16

یادگار شہداء کی تعمیر جلداز جلد جدید طرز پر مکمل کی جائے ،یادگار میں ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ یادگار شہداء کی تعمیر جلداز جلد جدید طرز پر مکمل کی جائے یادگار شہداء میں قائد محمد علی جناح، علامہ اقبال اور گلگت بلتستان شہداء اورغازیوں کی تصویریں آویزاں کی جائے چنار باغ قومی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے قومی دنوں کے دوران پریڈ اور دیگر تقریبات کے انعقاد کو مدنظر رکھا جائے تاکہ چنار باغ میں پریڈ اور مختلف تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا جاسکے۔