چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی گوجرانوالہ میں کارروائی ،ْتشدد کا نشانہ بننے والی 9 سالہ گھریلو ملازمہ کو بازیاب کرالیا

پولیس نے میاں بیوی کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مالک مکان کو گرفتارکرلیا

منگل 15 اگست 2017 22:05

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرکے تشدد کا نشانہ بننے والی 9 سالہ گھریلو ملازمہ کو بازیاب کرالیا۔ پولیس نے میاں بیوی کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مالک مکان کو گرفتارکرلیا۔گوجرانوالہ کے علاقے رتہ روڈ کے مکینوں نے امتیاز نامی شہری کے گھر میں تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ کے بارے میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو اطلاع دی۔

(جاری ہے)

جس پر کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ فضیلت کو زخمی حالت میں بازیاب کروا کر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیاگیا۔ بچی کو ڈنڈوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث اس کے چہرے، بازو اور جسم کے مختلف حصوں پر گہرے زخم آئے ہیں۔پولیس نے امتیاز اور اس کی بیوی نبیلہ کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے امتیاز کو گرفتار کرلیا ۔بچی کا کہنا ہے کہ وہ 2 سال سے شیخ امتیاز کے گھر ملازمت کر رہی تھی، جہاں اسے معمولی غلطیوں پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

متعلقہ عنوان :