کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان سے سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر کی ملاقات

فیڈریشن کی کارکردگی اوراغراض ومقاصد سے آگاہ کیا گیا

منگل 15 اگست 2017 21:31

کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان سے سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر کی ملاقات
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری سے پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اورسینئرصحافی امجد عزیز ملک نے منگل کے روز یہاں ملاقات کی ،کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاالرحمن،بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر خلیل احمداورپاکستان سپورٹس فیڈریشن کے صوبائی عہدیدارنسیم حمید یوسفزئی ،حاجی -محمداجمل اورعرفان رانا بھی اس موقع پر موجودتھے،امجد عزیز ملک نے وزیراعلیٰ کو اپنی فیڈریشن کی کارکردگی اوراغراض ومقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں پاکستان سپورٹس فیڈریشن رائٹر کے زیراہتمام اکتوبرمیں اسلام آباد میں منعقدہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جبکہ انہوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے کالم پرمشتمل کتاب بھی پیش کی،وزیراعلیٰ نے پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کی کارکردگی کو سراہااورانٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

متعلقہ عنوان :