Live Updates

عمران خان سے تاریخی غلطی ہو گئی ہے،ان کی پارٹی کے رہنمائوں کو اس کا احساس ہو گیا ہی: خواجہ سعد رفیق

موجودہ آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے، ترمیم میں کچھ چیزیں تبدیل ہونی چاہئیں: میڈیا سے گفتگو

منگل 15 اگست 2017 21:31

عمران خان سے تاریخی غلطی ہو گئی  ہے،ان کی پارٹی کے رہنمائوں کو اس کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رائے ونڈ میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے تاریخی غلطی ہو گئی ہے، عمران خان کی پارٹی کے رہنمائوں کو اس کا احساس ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اجلاس میں میاں نواز شریف نے پارٹی سے مشاورت کی اور عوامی رابطہ مہم فعال اور مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مہم جاری رکھنے سے متعلق جلد حتمی پروگرام جاری کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو ہونا تھا ہو گیا مگر اب آنے والوں کے ساتھ ایسا ہرگز نہ ہو گا، اپوزیشن سمجھتی تھی کہ نواز شریف نااہلی کا ٹھپہ لگنے کے بعد گھر چلے جائیں گے لیکن ایسا نہ ہوا بلکہ جی ٹی روڈ پر عوام نے نواز شریف کا شاندار استقبال کیا، جی ٹی روڈ کے 4 روزہ سفر کے بعد کچھ چیزیں تبدیل ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ میدان نواز شریف کے ہاتھ میں ہے، اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہ آئے گا، وقت دور نہیں جب عمران خان ہم سے بات کریں گے، انہوں نے کہا کہ عمران خان سے تاریخی غلطی ہو گئی ہے، عمران خان کی پارٹی کے رہنمائوں کو اس غلطی کا احساس ہو گیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل چند دنوں میں طے کریں گے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پارٹی اجلاس میں کہا ہے کہ موجودہ آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے، ترمیم میں کچھ چیزیں تبدیل ہونی چاہئیں، انہوں نے کہا کہ پچھلے دور میں دوڑ لگی ہوئی تھی کہ کس نے وزیراعظم بننا ہے اور اختیارات لینے ہیں لیکن اب بالکل ایسا نہ ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بار بار پارٹی قیادت سے کہا کہ ان کو وزیراعظم نہ بنائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات