مولانا شاہ احمد نورانی کی پوتی ،شاہ اویس نورانی کی صاحبزادی انتقال کر گئیں، پیر اعجاز ہاشمی کا اظہار افسوس

منگل 15 اگست 2017 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمدہاشمی نے قائد اہل سنت مولانا شاہ احمد نورانی مرحوم کی پوتی اور سیکرٹری جنرل جے یو پی شاہ اویس نورانی کی صاحبزادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔پیر اعجاز ہاشمی کا کہنا تھا کہ جے یو پی کے کارکنان اور رہنما نورانی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :