سکھر،شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی سکھر کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں ٹورنامنٹ کا انعقاد

منگل 15 اگست 2017 21:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء)شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی سکھر کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں ایک ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ٹورنامنٹ کے مہمان خاص زوالفقار حسین تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں آرگنائیزر ماسٹر عبدالرزاق راجپوت حیدر علی قریشی ، یونس ملک ، مبشر انصاری ، اقتدار انصاری و دیگر سنیئر کھلاڑی و آفیشلز اور معززین شہروں نے شرکت کی ٹورنامنٹ کا آغازقومی پرچم کشائی سے کیا گیا تقریب کے دوران ٹورنامنٹ کے شرکاء پاکستان زندہ باد ، پاک افواج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور شرکاء تقریب سے خوب داد وصول کی بعد ازیں مہمان گرامی نے پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔