سکھر،مظالم سے تنگ تین خواتین تحفظ فراہمی کے لئے وومین سینٹر پہنچ گئی

جانوں کو خطرہ ہے، تحفظ فراہمی کا مطالبہ

منگل 15 اگست 2017 21:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء)مظالم سے تنگ تین خواتین تحفظ فراہمی کے لئے وومین سینٹر پہنچ گئی ،جانوں کو خطرہ ہے، تحفظ فراہمی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر اور اسکے گردنواح کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی تین خواتین اپنے رشتے داروں ، شوہر کی مبینہ زیادتیوں سے تنگ آکر مدد کیلئے سکھر 15سینٹر (وومین سینٹر ) پہنچی جہاں پر خانپور کی مکین پانچ بچوں کی ماں بیواہ خاتون مسمات کٹوری زوجہ باجی خان لنڈ نے وومین سینٹر پہنچ کر پولیس کا بتایا کہ اسکے شوہر کا دو سال قبل انتقال ہو گیا اب اسکے رشتے دار رقم کی لالچ میں اسکی شادی بوڑھے شخص کیساتھ کرانا چاہتے جس پر وہ گھر سے فرار ہو کر یہاں پہنچی ہے اسی طرح پنو عاقل کی مکین رشتے دار خواتین مسمات بھائن بھین چاچڑزوجہ اللہ واریو نے بتایا کہ 7سال قبل اس نے پسند کی شادی کی تھی شادی کی اطلاع پر اسکے رشتے دار اس بلاجواز تنگ کر رہے ہیں اور اسے قتل کرنا چاہتے ہیں جبکہ میری رشتے دار رخسانہ چاچڑ کو بھی سیاہ کاری کا الزام عائد کر کے مجھے واپس لے جانا چاہتے ہیںمذکورہ خواتین نے کہا کہ خدرا ہمارے حال پر رحم کھاتے ہوئے ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے پولیس نے تینوں خواتین کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے ۔