آزادی کی قدر کرنے والی قومیں ہی عزت اور وقار حاصل کرتی ہے،حاجی نیاز کھوسہ

منگل 15 اگست 2017 21:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء)سکھر کی معروف تعلیمی درسگاہ (کوئن میری اسکول) کے منجینگ ڈائریکٹر حاجی نیاز کھوسہ کا کہنا تھا کہ آزادی ایک بہت بڑی اور عظیم نعمت ہے، آزادی انسان کی روح ہے، اس کی قدر کرنے والی قومیں ہی عزت اور وقار حاصل کرتی ہے۔

(جاری ہے)

چودہ اگست یوم آزادی، جشن آزادی اور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے ، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آرائستہ کریں ،بچے تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں بھی بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں تاکہ ایک صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں آسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئن میری اسکول میں جشن آزادی کی خوشی میں منعقد ایک پروقار تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں مہمان گرامی فصیح الدین کھوسہ ،مہراب خان کھوسہ ، جے پرکاش ، بہرام خان ، پرنسپل اسکول ، اساتذہ ، طلباء و طلبات اور انکے والدین سمیت معززین شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، تقریب کے دوران اسکول میں زیر تعلیم طلباء و طلبات نے قومی نغمات ، ٹیبلوز پیش کئے جبکہ طلباء کے درمیان پاکستان کی تاریخ پر تقاریر مقابلے بھی ہوئے اسکول انتظامیہ کی جانب سے شرکاء کو لطف اندوز کرنے کیلئے محفل موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا گلوگاروں نے قومی نغمات گا کر خوب داد وصول کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران منجینگ ڈائریکٹر حاجی نیاز کھوسہ نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم تجدید عہد وفا کریں کہ بابائے قوم کے ملک کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کرینگے، پاکستان کو آزاد، خود مختار اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے موجودہ قیادت کو قائد اعظم کے سنہری اصولوں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کو اپنانا ہوگا۔