سکھر،جشن آزادی کی خوشی میںمبین خان جتوئی کی جانب سے تقریب کا انعقاد

منگل 15 اگست 2017 21:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء)جشن آزادی (چودہ اگست ) کی خوشی میں پاکستان تحریک انصاف سیکریٹریٹ میں مبین خان جتوئی کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوںسید طاہر شاہ ، گوہر خان کھوسو ، ڈاکٹر ربنواز کلوڑ ، جبار جتوئی ، ایوب فاروقی ، ایڈوکیٹ ظہیر بابر سمیت کارکنان اور شہریوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کاآغاز 200فٹ قومی پرچم نکال کر کیا گیا جبکہ تقریب میں 200پائونڈ وزنی کیک بھی کاٹا گیا تقریب کے دوران شرکاء نے ڈھول اور پاکستان نغمات پر والہانہ رقص کرتے ہوئے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اپنے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور اس کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں چودہ اگست 1947کو ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیکر اس ملک (پاکستان ) کو حاصل کیا اور غلامی سے نجات ملی پاکستان کی دفاع کیلئے پاک افواج کیساتھ ہیں پوری قوم کو چاہئے کہ وہ پاکستان کی ترقی ،خوشحالی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔