سکھر کالج سائیڈ کے نان ٹیچنگ اسٹاف کا ڈائریکٹر کالج کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج جاری

منگل 15 اگست 2017 21:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) سکھر کالج سائیڈ کے نان ٹیچنگ اسٹاف نے سکھر پریس کلب کے سامنے ڈائریکٹر کالج کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حصول کیلئے فلک شگاف نعرے بازی کی اس موقع پر ملازمین رہنمائوں گلشن سومرو ، احسان علی اندھڑ ، صدر الدین ، عبدالجبار ، ریاض پھلپوٹو ، اعجاز علی مغل ، الطاف ملک و دیگر ملازمین کا کہنا تھا کہ کئی روز گذرنے کے باوجود کوئی بالا افسر یا منتخب نمائندہ ہمارے سے اظہار یکجہتی کیلئے تیار نہیں ہم لوگ بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے احتجاج میں مصروف ہیں لیکن ان کے کانوں میںجوں تک نہیں رینگتی پی پی کی اعلیٰ قیادت تو درکنار سکھر سٹی کے عہدے دار یا منتخب نمائندگان بھی ہمارے احتجاجوں سے لا علم دیکھائی دیتے ہیں ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے جائز مسائل فوری حل کرائیںبصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :