رائیونڈ میں سابق وزیراعظم کی اپنے رفقاء سے تنظیم سازی اور انتخابی مہم پر مشاورت ہوئی ،نواز شریف نے کہا آئین میں اہم ترامیم کی ضرورت ہے،

حکومت اب بھی نواز شریف کی کارکن ہے، اپوزیشن کے ہاتھ کیا آیا، شاہد خاقا ن نے وزیراعظم کی ذمہ داری کسی اور کو دینے کا کہا تھا،جو بھی منتخب وزیراعظم آئے نااہلی کی تلوار نہیں لٹکنی چاہیے، این اے 120کے ضمنی الیکشن پر حکمت عملی طے کر لی گئی ہے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

منگل 15 اگست 2017 21:16

رائیونڈ میں  سابق وزیراعظم کی اپنے رفقاء سے تنظیم سازی اور انتخابی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت اب بھی نواز شریف کی کارکن ہے، اپوزیشن کے ہاتھ کیا آیا، نواز شریف نے کہا ہے کہ آئین میں اہم ترامیم کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کی ذمہ داری کسی اور کو دینے کا کہا تھا،جو بھی منتخب وزیراعظم آئے نااہلی کی تلوار نہیں لٹکنی چاہیے، این اے 120کے ضمنی الیکشن پر حکمت عملی طے کر لی گئی ہے۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف کے آئندہ دوروں کا اعلان جلد کریں گے، عوامی رابطہ مہم جاری رکھی جائے گی، چن روز میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، این اے 120میں کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120کے ضمنی الیکشن پر حکمت عملی طے کر لی گئی ہے، رائیونڈ میں نواز شریف کی اپنے رفقاء سے تنظیم سازی اور انتخابی مہم پر مشاورت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ آئین میں اہم ترامیم کی ضرورت ہے، ہمارے ساتھ جو ہونا تھا وہ ہو گیا ،اگلے وزیراعظم کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہیے، شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کی ذمہ داری کسی اور کو دینے کا کہا تھا، جو بھی منتخب وزیراعظم آئے نا اہلی کی تلوار نہیں لٹکنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ایشوز پر مخالفت نہ ہو تو بادشاہت ہوتی ہے، حکومت اب بھی نواز شریف کی کارکن ہے، اپوزیشن کے ہاتھ کیا آیا، چوہدری نثار پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں، انہوں نے پریس کانفرنس میں کچھ تحفظات کا اظہار کیا تھا، اسلام آباد سے لاہور تک کا سفر بہت حوصلہ افزا تھا، نوجوان نسل نے بھرپور شرکت کی۔