Live Updates

شیخوپورہ کی مشہور سیاسی گروپ گھمن برادری نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

muhammad ali محمد علی منگل 15 اگست 2017 19:43

شیخوپورہ کی مشہور سیاسی گروپ گھمن برادری نے تحریک انصاف میں شمولیت ..
شیخوپورہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اگست 2017ء) شیخوپورہ کے مشہور سیاسی گروپ گھمن برادری نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے شیخوپورہ کے مشہور سیاسی گروپ گھمن برادری کے رہنماوں شفقت رسول گھمن اور افتخار رسول گھمن نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں شفقت رسول گھمن اور افتخار رسول گھمن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

این اے 135 سمیت شیخوپورہ میں پی ٹی آئی کومضبوط کرنےکے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر گھمن برادران کاخیر مقدم کیا۔ عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ پاکستان کوکرپشن ،ظلم سے بچانے کیلیے پنجاب کےعوام کو کھڑا ہونا ہے۔ پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :