بل گیٹس نے اربوں ڈالرز عطیہ کردیئے

منگل 15 اگست 2017 20:55

بل گیٹس نے اربوں ڈالرز عطیہ کردیئے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) بل گیٹس نے اربوں ڈالرز عطیہ کردیئے ،ْ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے 4.6 ارب ڈالرز (لگ بھگ چار کھرب 84 ارب روپے سے زائد) عطیہ کیے ہیں اور اس مقصد کیلئے انہوں نے چھ جون کو 64 ملین شیئرز کو عطیہ کیا۔یہ 2000 ء کے بعد بل گیٹس کی جانب سے دیا جانے والا سب سے بڑا عطیہ ہے۔2000 میں انہوں نے پانچ ارب ڈالرز اپنے فلاحی ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے نام عطیہ کیے تھے۔

رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بل گیٹس نے اربوں ڈالرز کس مقصد کیلئے عطیہ کیے ہیں تاہم توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ گیٹس چیریٹی کے پاس جائیں گے۔اس عطیے کے بعد اس ادارے کو بل گیٹس کی جانب سے دیئے جانے والے عطیات کی مالیت اٹھارہ ارب ڈالرز سے زائد ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

بل گیٹس نے اپنی دولت کا زیادہ تر حصہ فلاحی سرگرمیوں پر لگانے کا اعلان کررکھا ہے اور ابھی انہوں نے مائیکرو سافٹ میں اپنے 38 فیصد شیئرز عطیہ کیے۔

مگر یہ ان کی دولت کا بہت معمولی حصہ ہی قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ ان کے مجموعی اثاثے 85 ارب ڈالرز سے زائد ہیں اور ان میں موجودہ عطیہ شامل نہیں۔وہ اور ان کی اہلیہ ملینڈا اپنی دولت کو اپنی ذات یا اپنے تینوں بچوں تک محدود رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور بل گیٹس کے اپنے الفاظ ہیں کہ مجھے نہیں لگتا کہ بچوں کو اپنی دولت میں حصہ دار بنانا کوئی اچھا خیال ہے۔

متعلقہ عنوان :