وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہرنائی میں پیرا ملٹری فورس کی گاڑی پر حملے کی مذمت

منگل 15 اگست 2017 20:36

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہرنائی میں پیرا ملٹری فورس کی گاڑی پر حملے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں پیرا ملٹری فورس کی گاڑی پر حملے کی مذمت کی ہے جس میں چھ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ان شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندانوںسے دلی ہمدردی کا اظہار کیا دریں اثناوزیراعلیٰ نے یوم آزادی کے موقع پر شانگلہ میں پرچم کشائی کی تقریب میں 2 کمسن طلباء کو کرنٹ لگنے سے ہلاکت پر انتہائی دکھ اور ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :