وزیر اعظم کی کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل نو کی منظور ی ،

اسحاق ڈار ای سی سی کے بعد سی سی او پی کی چیرمین شپ سے بھی فارغ

منگل 15 اگست 2017 20:29

وزیر اعظم  کی کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل نو کی منظور ی ،
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری ( سی سی او پی ) کی تشکیل نو کی منظور ی دے دی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نجکاری کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیر برائے نجکاری دانیا ل عزیز،وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی ،وزیر تجارت پر ویز ملک اور وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو اور دیگر کمیٹی کے ممبر ہو ں گے ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای اسی سی ) کی سربراہی سے ہٹا دیا تھا۔جبکہ گزشتہ کابینہ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار دونوں کمیٹیوں کی سر براہی کر رہے تھے اور اجلاسوں کی صدارت کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :