کوئٹہ ،نا معلوم مسلح افراد کی گھر میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

منگل 15 اگست 2017 20:25

کوئٹہ ،نا معلوم مسلح افراد کی گھر میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) کوئٹہ میں نا معلوم مسلح افراد کی گھر میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق ،پو لیس کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے بروری کے علاقے کلی خیلی میں نا معلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خواستی خان نامی شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش کو تحویل میں کے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ نا معلوم ملزمان کی تلا ش شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :