بنوں: جنرل بس اسٹینڈ میں 2گروپوں میں فائرنگ،3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 اگست 2017 19:04

بنوں: جنرل بس اسٹینڈ میں 2گروپوں میں فائرنگ،3 افراد جاں بحق اور ایک شخص ..
بنوں(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اگست 2017ء ) : بنوں میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ،جس میں 3افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنوں کے جنرل بس اسٹینڈ میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ ہوگئی۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی شخص کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ فائرنگ سے بس اسٹینڈ میں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :