بہاولپور،عالمی سطح پر غیرقانونی کرپٹ اور قانونی کرپٹ مافیا میں سیاسی لڑائی جاری ہے،موسیٰ سعید چیف آرگنائزر پیپلزاکیڈمی

منگل 15 اگست 2017 19:12

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء)عالمی سطح پر غیرقانونی کرپٹ اور قانونی کرپٹ مافیا میں سیاسی لڑائی جاری ہے۔ پاکستان میں اس کاپہلا رائونڈ مکمل ہوچکا جس کے نتیجہ میں عدلیہ نے غیرقانونی کرپٹ مافیا کے لیڈر نوازشریف کوپہلے مرحلے میں وزرات عظمی کے عہدہ سے معزول کردیاہے یہ تجزیہ پیپلزاکیڈمی پاکستان کے چیف آرگنائزر موسیٰ سعید نے ایک اجلاس میں کیا۔

انہوںنے قانونی اورغیرقانونی کرپٹ مافیا کی اصطلاحوں کی وضاحت کرتے ہوئے بتایاکہ قانون کے کور(Cover)کے بغیر کرپشن کرنیوالوں کاحجم بڑھ گیاہے جو سرمایہ داری نظام کوچلانے میں رکاوٹ پیداکرنے لگاہے۔عالمی غیرقانونی کرپٹ مافیانے اپنی پسندکے سیاست دانوں کو خاص طوررپرملٹی نیشنل کمپنیوں کوخام مال فراہم کرنیوالے ممالک میں حکمران بناناشروع کردئیے تھے یہاں تک کہ خودسرمایہ داری نظام کے تحفظ اوراسے ریگولیٹ کرنے کیلئے بنائے گئے حکومتی ادارے کرپٹ مافیاکے کنٹرول میں چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں سرمایہ داری نظام خطرے سے دوچارہوگیاانہوںنے مزید کہاکہ خودترقی یافتہ ممالک امریکہ برطانیہ، فرانس وغیرہ کے حکومتی اداروں میں بھی غیرقانونی کرپٹ مافیا حاوی ہونے لگا ہے جسے عالمی سرمایہ داری نظام کی مالک قوتوں نے کمزور کرنے کیلئے پانامہ لیکس کاسہارا لیا۔ انہوں نے کہاکہ معزول وزیراعظم میاں نوازشریف کو عالمی غیرقانونی کرپٹ مافیا سے تعلق ثابت ہونے پراقتدار سے علیحدہ کیاگیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکمت عملی کے حوالے سے سوشلسٹ انقلاب کوروکنے کیلئے بھی ایسے اقدامات ناگریز ہوگئے ہیں کہ عوام میں سرمایہ داری نظام کیخلاف پیداہونیوالی بھاپ کوخارج کیاجائے انہوںنے مزیدکہاکہ ہمیں خیال پرستی سے نکل کر طبقاتی جدوجہد کے ذریعے ایسے نظام کی تشکیل کرناچاہیے کہ دولت کے ارتکاز کے عمل کوروک کراسے براہ راست گردش کے ذریعے پوری سوسائٹی میں لایاجائے۔

انہوںنے کہاسرمایہ داری نظام متروکیت کاشکار ہوچکاہے‘ اس کے بطن سے سوشلسٹ نظام کا پیداہوناناگریز ہے جسے اب زیادہ عرصہ حکمران چہروں کی تبدیلی اور مذہبی مخالفانہ پروپیگنڈا کے ذریعے نہیں روکاجاسکے گا انہوںنے کہاکہ پاکستان جیسے ممالک جہاں50 فیصد سے زائد آبادی خط غربت سے نیچے رہ رہی ہو اورکروڑوں کی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہوں۔

محنت کشوں کی بڑی آبادی فٹ پاتھوں پرسونے پرمجبورہو، عوام حکمرانوں کے جاتی عمرہ، سرے محل اوربلاول ہاوسز برداشت نہیں کرینگے۔ انہوںنے معزول وزیراعظم نوازشریف کے جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور آتے ہوئے عوامی قوت کے مظاہرے کوجعلی قراردیتے ہوئے‘ اسے عوام کی ناگہانی شرکت قراردیتے ہوئے کہاکہ جودماغ کی بتیاں روشن ہونے اورآنکھیں کھولنے سے مخالفانہ ردعمل میں تبدیل ہوجائیگا۔

موسیٰ سعیدنے کہاکہ بے گھراور دو، دومرلے کے گھروں میں رہنے والے عوام ضرورسوچیں گے کہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے لندن میں650 کروڑ روپے کے فلیٹوں اور25 سوکنال کے جاتی عمرہ میں رہتے ہیں انہوںنے کہاکہ اگرچہ عوام کے ذہنوں میں طبقاتی کشمکش ابھی ابتدائی درجہ میں ہے لیکن سوچ کایہ سفرجاری رہے گا جوسرمایہ داروں کی سیاست کیلئے ہلاکت خیزثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عوام سوچنے لگے ہیں کہ آخر سیاست کوعبادت قراردینے والے سرمایہ دارسیاست دان حکومت حاصل کرنے کیلئے کس درجہ پاگل ہورہے ہیں انہوںنے کہاکہ دنیابھرکے ممالک سے غیرقانونی کرپٹ مافیا کی حکمرانی کے خاتمہ کو خود عالمی سرمایہ داری نظام کی بقاکیلئے ضروری قرار ہے۔