بہاول پور ، برصغیر کی امیر ترین اور خوشحال ریاست کو ناعاقبت حکمرانوں نے قلاش بنا دیا ہے،جام حضور بخش

منگل 15 اگست 2017 19:12

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء)چیئر مین تحریک صوبہ بہاول پور جام حضور بخش نے کہا ہے کہ برصغیر کی امیر ترین اور خوشحال ریاست بہاول پورکو ناعاقبت حکمرانوں نے قلاش بنا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا کا بہترین نہری نظام رکھنے والے والے علاقے کے لوگ آج پینے کے صاف پانی سے محروم ہے وہ مقامی ہوٹل میں یونین کونسل 4 کے نومنتخب عہدیداروں سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مفاد پرست سیاستدانوں نے بہاول پور صوبہ کا جھوٹا نعرہ لگا بہاول پور کی عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم نے نواب آف بہاول پور کی پاکستان کے لیے کی جانے والی خدمات پر ان کو محسن پاکستان کا خطاب دیا مگر ان کے بعد آنے والے تمام حکمرانوں نے اس محسن پاکستان کی خدمات کو بھلا دیاحکمرانوں کو انہی خدمات کی یاددہانی کروانے اور صوبہ بہاول پور کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے بہت جلد ایک تاریخی جد وجہد کا آغاز کیا جائے اور ایک ایسی زوردار تحریک چلائی جائے گی جس کی ماضی میں مثال نہیں ملے گی مرکزی سیکرٹری جنرل نصراللہ ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاول پور صوبہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کو کوئی مائی کا لال نہیں جھٹلا سکتا تقریب سے ڈپٹی سیکرٹری حفیظ منصوری و دیگر نے خطاب کیا آخر میں نومنتخب صدر یوسی 4 پروفیسر رفیع منہاس،سرپرست ماہر تعلیم مشتاق احمد سیال ،سینئر نائب صدر ریاض احمد شاہد ،جنرل سیکرٹری جام خورشید ایڈوکیٹ سمیت دیگر نومنتخب عہدیداروں سے جام حضور بخش نے حلف لیا