میرپور،14اگست یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے ، قیام پاکستان دو قومی نظریے کی مرہون منت ہے ،چوہدری پرویز شہزاد

منگل 15 اگست 2017 19:09

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) 14اگست یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے ، قیام پاکستان دو قومی نظریے کی مرہون منت ہے ، کشمیری تکمیل پاکستان کی جدوجہد میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے الحاق پاکستان کی تحریک کو رواں دواں رکھے ہوئے ہیں۔مملکت خداداد پاکستان کشمیریوں کے دلوں کی دھڑکن اور ہمارا محوو مرکز ہے ، کشمیری پاکستانی ایک جان اور دو قالب ہیں ، پاکستان کی تعمیر و ترقی خوشخالی اور سالمیت کیلئے کسی بھی قسم کی جانی و مالی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔

ہمارے اسلاف نے پاکستان کے قیام کے وقت ہجرت اور قربانی کی ایک ایسی مثال قائم کی ، جو تاریخ کا سنہری باب اور ہمارا سرمایہ و اثاثہ ہے ، ان خیالات کااظہار 14اگست یوم آزادی کی تقریب کا کیک کاٹنے کے موقع اور روزنامہ میرپور ٹائمز کے آفس میں چیف ایڈیٹر چوہدری پرویز شہزاد ، پی ٹی آئی ضلع میرپو رکے سابق صدر قمر چوہدری،سابق صدر KPC، سینئر صحافی ارشد محمود بٹ، سیکرٹری جنرل KPC خواجہ اقبال، نوجوان صحافی اسد محمود چوہدری ، نے اپنے خطاب میں کیا ، انھوں نے کہا کہ کشمیریوںکا انصب العین الحاق پاکستان ہے ، بھارت کے ظلم و جبر کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت اور تکمیل پاکستان کی لگن کو کم نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

مقررین نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اوردنیا کے مہذب ممالک تحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور باوقار حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔مقبوضہ کشمیر کے نوجوان پاکستان محبت کی خاطر اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر پاکستان پرچم کیساتھ دفن ہو رہے ہیں۔بھارت جتنے چاہے ظلم کے پہاڑ توڑدے وہ کشمیریوں کے جزبہ حریت اور پاکستان سے لازوال رشتوںکی وابستگی کو کبھی ختم نہیں کر سکتا۔

پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جو اپریشن ضرب عضب اور ردالفساد میں اپنی جانوں کے نزرانے پیش کر کے ملک دشمن کا صفایا کر رہی ہے اس پر پاک فوج لائق تحسین ہے۔اور کشمیری قوم پاکستان کے استحکام اور سالمیت کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، اور کشمیریوں کی پاکستان سے محبت لازوال اور ناقابل فراموش ہے ، جشن یوم آزادی کی تقریب میں سینئر صحافی فیصل گلززار، راجہ شفاقت ، رزاق مغل، ہارون رمضان چغتائی ، وقاص مغل ، ملک اسحاق ، واحد احمد ، طاہر یوسف ، حماد بشیر،، چوہدری ثناء القادر ،سکندر چوہدری ، عامر شہزاد چوہان ، یوسف بٹ، چوہدری فاروق ، چوہدری بابر ، چوہدری فرحان ایڈووکیٹ ، چوہدری عبدالوحید چیمہ، افضال بجاڑ، وقار علی ، حمزہ چوہدری ، فرحان رانا، حسنین چوہدری ، ارباز خان و دیگر بھی شریک تھے۔