دینی مدارس اوران سے وابسطہ طبقہ ہمیشہ امن رواداری اوراخوت کے لئے کوشاں رہاہے ،مولانافیض محمدسمانی

آج پوری دنیامیں اسلامی تعلیمات پہنچ چکی ہیںاوراسلام کاآفاقی پیغام تیزی سے پھیل رہاہے، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر کا حفاظ کرام سے خطاب

منگل 15 اگست 2017 19:09

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرشیخ الحدیث مولانافیض محمدسمانی نے کہاہے کہ دینی مدارس اوران سے وابسطہ طبقہ ہمیشہ امن رواداری اوراخوت کے لئے کوشاں رہاہے ،انہی دینی مدارس کاثمرہ ہے کہ آج پوری دنیامیں اسلامی تعلیمات پہنچ چکی ہیںاوراسلام کاآفاقی پیغام تیزی سے پھیل رہاہے ،اس ملک کے قیام کے لئے علماء کے کردارکوفراموش نہیں کیاجاسکتا،اب بھی اس کی سلامتی اوروقار کے لئے دیندارطبقہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،ان خیالات کااظہارانہوںنے مدرسہ مدینة العلوم سلطان گدرمیں جلسہ سیرت مصطفیﷺ بسلسلہ دستارفضیلت حفاظ کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جلسہ عام سے نامورخطیب استاذجامعة العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹائون قاضی منیب الرحمن جے یوآئی قلات کے ضلعی امیرمولاناآغامحمودشاہ جامعہ منبع العلوم کراچی کے مدیرحافظ محمدنصیب مینگل مولاناعنایت اللہ رودینی خطیب مرکزاسلامی قلات مولانامحمدقاسم فاروقی جے یوآئی بسیمہ کے رہنماء مولاناعبدالواحدعیسیٰ زئی معروف نعت خواں حافظ غلام اللہ مولاناعبدالحکیم نوشکوی مولاناشبیراحمدلہڑی مو لانامنیراحمدزہری اوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا،اس موقع پرجمعیت علماء اسلام سوراب کے امیرمولانامحمداسماعیل قمبرانی مدیرمدرسہ قاری رحمت اللہ مزارزئی ڈاکٹرمحمدایو ب رودینی جے یوآئی ضلع واشک کے امیرمولانانزیراحمدمولاناشیراحمدحافظ نصراللہ مزارزئی حافظ محی الدین سمیت دیگرعلماء کرام کثیرتعدادمیں موجودتھے مولانافیض محمدسمانی قاضی منیب الرحمن اوردیگرمقررین کاکہناتھاکہ دینی مدارس کی بدولت مسلمانوں کے ایمان اورعقائدکاتحفظ ممکن ہوچکاہے ان سے وابسطہ افراد صرف درس وتدریس تک محدودنہیں بلکہ معاشرہ کے فلاح وبہبوداورخدمت کے لئے بھی حقیقی معنوں میں مصروف عمل رہتے ہیں امن اورسلامتی کے یہ مراکزہمارے معاشرے کے لئے ایک اعزازہیں ،ان کاکہناتھا کہ جے یوآئی وطن عزیزمیں اسلامتی اقدارپرمبنی ایک مہذبانہ معاشرہ کے قیام کے لئے جدوجہدکررہی ہے قیام پاکستان کابنیادی مقصدبھی یہی تھاکہ یہاں اعتدال پرمبنی ایک مثالی فلاحی اسلامی نظام قائم ہوجس میں تمام لوگوں کویکساں حقوق حاصل ہومگربعدمیں اس مقصدکوپس پشت ڈالاگیااورمضروضوںکے بنیادپرآزادی کے اصل مفہوم اورمقصد کومسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن جے یوآئی آزادی کے راہ میں دی جانے والی لاکھوں لوگوں کی قربانیوں کوضائع ہونے نہیں دے گی اوریہاں قران وسنت کی بالادستی کے لئے جاری اپنی پرامن آئینی جدوجہدکو عوام کی طاقت سے منزل مقصودتک پہنچاکردم لے گی ،آزادی کامقصداس دھرتی پراسلامی تعلیمات پرمبنی نظام کانفاذتھاجس سے روگردانی کی جارہی ہے علماء کرام جے یوآئی کی پلیٹ فارم سے ایوان بالاسے لیکرنچلی سطح تک دینی تعلیمات کے فروغ کے لئے ایک پرامن جدوجہدکررہے ہیں جسے عوام کی بھرپورپزیرائی حاصل ہے آزادی کے راہ میں اپنے جانوں کی قربانی پیش کرنے والے علماء کرام سمیت تمام لوگوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیںاورعزم کرتے ہیں کہ وطن عزیزپرمشکل وقت آنے پرہم بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے وقت کاتقاضہ ہے کہ ہم آپس کی تمام تراختلافات کوبھلاکرمتحدومتفق ہوکرملک کے خلا ف ہونے والے سازشوں کوناکام بنادیں ،آخرمیں قرآن پاک حفظ مکمل کرنے والے طلباء کرام کی دستاری بندی کی گئی اورانہیں اسناددیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :