پیپلز پارٹی پیار امن اور ترقی کی پارٹی ہے جہاں پر ہر انسان کو پیار ، امن اور ترقی ملتی ہے،سید ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر اطلاعات کا 70ویں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پیپلز پارٹی اور بلاول لورز آرگنائزیشن کے چیئرمین اصغر بہاری کی جانب سے پیپلزسیکریٹریٹ میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب

منگل 15 اگست 2017 19:08

پیپلز پارٹی پیار امن اور ترقی کی پارٹی ہے جہاں پر ہر انسان کو پیار ، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات ، محنت ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پیار امن اور ترقی کی پارٹی ہے جہاں پر ہر انسان کو پیار ، امن اور ترقی ملتی ہے کیونکہ وہ عوام کی خدمت کرنے والی پارٹی کا حصہ بنتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں 70ویں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی اور بلاول لورز آرگنائزیشن (بی ایل او ) کے چیئرمین ، سندھ کونسل کے ممبر و پی ایس 252کیلئے امید وار اصغر بہاری کی جانب سے پیپلزسیکریٹریٹ میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما?ں سلیم سومرو ، رانا غفران سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ آج ہم جشن آزادی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منارہے ہیں۔ پیپلز پارٹی محنت کشوں کی درس گاہ ہے اور انکا ثمر ہے کہ مخالف پارٹیوں سے شخصیات عوامی پارٹی میں محبت اور امن کے پیغام کے پھیلا? کیلئے شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

تقریب سے اصغر بہاری ، سلیم سومرو اور متحدہ قومی موومنٹ چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والے عمر گوگا اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور شہدائے کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے 70ویں جشن آزادی کا کیک کاٹا۔دریں اثناء صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کراچی پریس کلب کے تحت جشن آزادی فیملی گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم جوش و جذبے سے جشن آزادی منارہے ہیں کراچی والوں نے یوم آزادی بھرپور طریقے سے مناکر زندہ قوم کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے فیسٹول میں مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کیں۔ قبل ازیں پریس کلب کے صدر سراج احمد اور سیکریٹری مقصودیوسفی نے پروگرام کے اغراض و مقاصد کے بارے میں آگاہی دی۔ صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے مقابلوں میں حصہ لینے والے کامیاب بچوںمحمد عمر، ذوالفقار ، عبدالرزاق ، عادل حسین ، کنول عارف ہاشمی، مبشر خرم، فاطمہ، عبیرہ ، احسن لاشاری، دل آویز اور دیگر کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر سابق صدر پریس کلب فاضل جمیلی ، اے ایچ خانزادہ، خورشید عباسی، عارف ہاشمی،شمس کیریو، ضیائ قریشی، راہب گاہو، شکیل حسنین، حاجی الطاف مجاھد اور صحافیوں کی بڑی تعداد اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھی۔