کراچی، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیر صدارت ایپیکس فالو اپ اجلاس

امن وامان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اقدامات کا تفصیلی جائزہ، مزید ضروری احکامات ایسے تمام گرفتار ملزمان کے مکمل کوائف پر مشتمل ہر پندرہ روزہ رپورٹ برائے ملاحظہ ارسال کی جائے ،تاکہ پہلے مرحلے میں انسداد دہشت گردی عدالتوں سے اشتہاری قرار دیئے جانیوالے ملزمان کے نام ای سی ایل(ECL) میں ڈالنے کے اقدامات کیئے جاسکیں،اجلاس کے دوران ہدایت

منگل 15 اگست 2017 19:08

کراچی،  آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیر صدارت ایپیکس فالو اپ اجلاس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ذیر صدارت ایپیکس فالو اپ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اعلیٰ سطح کے اس اجلاس میں امن وامان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری احکامات دیئے گئے ۔اجلاس میں ہیڈکوارٹرز سندھ،سکھر،میرپورخاص حیدرآباد،شہیدبینظیرآباد، لاڑکانہ سمیت زونل ڈی آئی جیزکراچی،ڈی آئی جیز ایڈمن کراچی، فائنانس،ٹی اینڈ ٹی کے علاوہ اے آئی جیز آپریشنز، فارنزک اور ایڈمن نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے مفروراور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس پروگریس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اجلاس کو ہدایات دیں کہ ایسے تمام گرفتار ملزمان کے مکمل کوائف پر مشتمل ہر پندرہ روزہ رپورٹ برائے ملاحظہ ارسال کی جائے ۔

(جاری ہے)

تاکہ پہلے مرحلے میں انسداد دہشت گردی عدالتوں سے اشتہاری قرار دیئے جانیوالے ملزمان کے نام ای سی ایل(ECL) میں ڈالنے کے اقدامات کیئے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس تناظر میں ممکنہ نفرت آمیز مواد/لٹریچرز کی تقسیم کو صوبائی سطح پر سختی سے روکا جائے اور اس فعل کے مرتکبین کے خلاف سخت کاروائی کو ہر سطح پر ممکن بنایا جائے ۔جبکہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر بھی ہر سطح پرعمل درآمد کرایا جائے ۔انہوں نے تمام ڈی آئی جیزکواحکامات دیئے کہ فورتھ شیڈول لسٹ کا از سرنو جائزہ لیا جائے اوراندرون ہفتہ رپورٹ برائے ملاحظہ ارسال کی جائے ۔

انہوں نے ایس ایس پیز سے کہا کہ فورتھ شیڈولر افراد کو طلب کرکے بذات خود تفصیلات لیں جبکہ تمام ایس ایچ اوز متعلقہ فورتھ شیڈول لسٹ کے افراد کو ہر ہفتے تھانہ طلب کریں اور اگر کوئی اس حوالے سے تعاون نہیں کرتا تو اسکی رپورٹ سی ٹی ڈی کو دیں تاکہ انکے بینک اکاؤنٹ منجمد اور انکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے اقدامات کیئے جاسکیں۔انہوں نے احکامات دیئے کہ سندھ میں قائم تمام مرکزی مزارات کا سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے اور اس تناظر میں علاقوں کے کرائم انالیسز کو سامنے رکھتے ہوئے سیکیورٹی کے جملہ امور کو مذید مربوط اور مؤثر بنایا جائے ۔

انہوں نے تمام ڈی آئی جیز کوانسداداسٹریٹ کرائمز اقدامات کومذید مؤثر بنانیکے احکامات دیتے ہوئے کہاکہ ایسے جرائم میں ملوث عناصر ،گروہوں اورانکے سرپرستوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو ہر سطح پر تیز اور مؤثر بنایا جائے اور اس حوالے سے مجموعی امور کو غیرجانبدارانہ بنایا جائے ۔انہوں نے مذید کہا کہ تمام ایس ایچ اوز بوقت صبح نو بجے بینکوں کا وزٹ کریں اور بینکوں کے اے ٹی ایم(ATM) کے انر وآؤٹر سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کریں اور بینک انتظامیہ کو بینک سیکیورٹی مینول پر عمل درآمد کا پابند بنائیں تاکہ بینک رابریز کے انسدادی اقدامات کومذید بہتراور مؤثر بنایا جاسکے۔

انہوں نے پولیس کلنگز پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونیوالے اہلکاروں کے کیسز میں ابتک ہونیوالی تفتیشی پیش رفت کو مذید مؤثر اور مربوط بناتے ہوئے ملوث دہشت گردوں کی جلدگرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ایس پی یو(SPU) کے ساتھ ساتھ ضلعی ایس ایس پیز پربھی ذمہ داری عائد ہوتی ہیکہ وہ سی پیک وترقیاتی امورسے وابستہ یا سندھ میں آنیوالے چائینیز باشندگان/ غیرملکیوں کی سیکیورٹی کو اپنی نگرانی/ سپروژن میں یقینی بنائیں۔#

متعلقہ عنوان :