وفاقی وزار ت انسانی حقوق میں سیکرٹری انچارج رابعہ جویری آغا کے زیرسایہ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال
وزارت میں بیشتر سینئر سرکاری افسران مونوٹائزیشن کی سہولت کے ساتھ سرکاری گاڑیاں اور سرکای ڈائیورز بھی استعمال کررہے ،ذرائع
منگل 15 اگست 2017 18:59
(جاری ہے)
گریڈ 20کے باقی چار افسران جن میں جوائنٹ سیکرٹری حمیرا آعظم اور اسکے بھائی ڈائریکٹرجنرل ملک اعظم ، ڈی ، جی (آئی سی) حسن منگی، ڈی جی محمد ارشد بھی مونوٹائزیشن کی سہولت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سرکای گاڑیاں بھی استعمال کررہے ہیں۔
سینئر افسران کے منظور نظر سیکشن افسر (ایس اوجنرل ) نورالہی جو سرکاری افسران کیلئے سہولیات فراہم کرنے کیلئے سال 2016میں ریٹارمنٹ کے بعد فوری طور پر سرکاری نوکری پر تعینات کردیے گئے ، مبینہ طور پر گریڈ18کے افسرکی سہولیات سے مستفید ہوتے ہوئے سرکاری گاڑی سوزوکی کلٹس Suzuki Cultus استعمال کررہے ہیں۔ ایس او نورالہی نے آئن لائن سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران صرف دفتری اوقات میں سرکاری گاڑیاں اور سرکاری ڈائیور استعمال کرتے ہیں، جبکہ اپنے گھر آنے جانے کیلئے اپنی ذاتی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔جوائنٹ سیکرٹری حمیراعظم سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوںنے مصروفیت کا بہانہ کرتے ہوئے کال ڈراپ کردی۔ جبکہ سیکرٹری انچارج رابعہ جویری آغا سے بارہا رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ واضع رہے کہ حکومت پاکستان نے سال 2012ء سے سینئر سرکاری افسران کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت فراہم کرنے اور سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کیلئے مونوٹائزیشن کی سہولت متعارف کرائی جس کے تحت گریڈ 20سے لیکر گریڈ 22تک کے سرکاری افسران دفتری اوقات کے دوران اپنی ذاتی گاڑیاں استعمال کرنے پر گاڑیوں کی مرمت اور فیول کی مد میں اضافی رقم حاصل کرسکیں گے۔ جبکہ بیورکریسی نہ صرف اس سہولت سے لطف اندوز ہوتی بلکہ سرکاری وسائل بے دریغ استعمال بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔شمیم محمودمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.