قلات سے بڑے پیمانے پر قربانی کے جانوروں کی اسمگلنگ جاری

اسمگلرز روزانہ درجنوں ٹرکوں میں سینکڑوں قربانی کے مال مویشی ایران افغانستان اور دبئی لے جارہے ہیں ،عوامی حلقے

منگل 15 اگست 2017 18:55

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) قلات سے بڑے پیمانے پر قربانی کے جانوروں کی اسمگلنگ جاری ،اسمگلرز رازانہ درجنوں ٹرکوں میں سینکڑوں قربانی کے مال مویشی ایران افغانستان اور دبئی لے جارہے ہیں قلات میں قربانی کے جانورناپید ہونے لگیں ہیں مگر انتظامیہ نے چھپ کاروزہ رکھا ہوا ہے جانوروں کی اسمگلنگ سے بیوپاریوں کی چاندی ہو گئی ہیں قربانی کی جانوروں کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ سے قلات کے شہریوں میں تشویش پھیل گئی ہیں تفصیلات قلات کے بکرا منڈی سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں قربانی کے جانور اسمگلنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہیں اسمگلر دھڑلے سے بکرامنڈی سے قربانی کے جانور لے جارہے ہیں مگر کوئی بھی روکنے والا نہیں اسمگلر قربانی کے جانوروں کے نوشکی کے راستے ایران افغانستان لے جارہے ہیں جس کی وجہ سے قلات میں قربانی کے جانور کم ہوتے جارہے ہیں قلات کی بکرامنڈی میں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا اضافہ ہو گیا ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہیکہ قلات کی منڈی سے پورے سال قربانی کے جانور اسمگل ہوتے ہیں مگر کوئی بھی ان اسمگلروں کو روکنے والا نہیں ہے قلات کے عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہیکہ قلات سے دوسرے علاقوں میں قربانی کے جانور لے جا نے پر پابندی لگائیں اور اس پر سختی سے عمل در آمد کرائیں۔

متعلقہ عنوان :