ارشد شاہ بخاری مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری مقرر

پرویز الٰہی کی ہدایت پرچوہدری ظہیرالدین خاں نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

منگل 15 اگست 2017 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ میں بہترین تنظیمی خدمات کے اعتراف میں ارشد شاہ بخاری کو پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کا جوائنٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر چوہدری ظہیرالدین خاں نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ ارشد شاہ بخاری اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خاں نے توقع ظاہر کی ارشد شاہ بخاری نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کرینگے اور پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کرینگی-انہوںنے دعا کی کہ یہ عہدہ انت کے سیاسی مستقبل کے لیے موثر کردار ادا کرے اور مزید آگے بڑھنے کے لیے ترقی کا اہم زینہ ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :