حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میں ہیلتھ ویک کا انعقاد

شیخوپورہ میں 5 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے کیا

منگل 15 اگست 2017 17:03

شیخو پورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے عین مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال شیخوپورہ میں5 روزہ فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا گیا ہے جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ارقمطارق نے کیاانہوں نے ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاںبنائے گئے خصوصی کائونٹرز کا جائزہ لیا۔انہوں نے بتایا کہ عوام اس سہولت سے فائدہ حاصل کریں سکریننگ ہیلتھ ویک کی صورت میں فری میڈیکل کیمپ کے قیام کا مقصد عوام کو اچھی صحت اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔

ایم ایس ڈاکٹر شہنازنسیم نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کیمپ میں آنے والے افراد میں مختلف بیماریوںکی تشخیص اور علامات کی جانچ پڑتال کے لئے باقاعدہ سکریننگ کی جائے گی جس کے لئے مریض کا اپنا شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی ہو گا ۔

(جاری ہے)

ٹی بی ، ملیریا، بلڈپریشر، شوگر،ہیپاٹائٹس وغیرہ جیسے امراض کی تشخیص بھی اس میں شامل ہو گی ۔

سکریننگ کا سلسلہ آٹھ مرا حل پر مشتمل ہو سکتا ہے جس میںسب سے قبل مریض کی رجسٹریشن اور جسمانی پیرامیٹرز کی نشاندہی کی جائے گی ، بعد ازاں مختلف بیماریوں کی تشخیص کی علاوہ پھیپھڑوں کا معائنہ،ٹی بی سکریننگ اور کلینیکل چیک اپ کے ساتھ ساتھ حاملہ خواتین کے لئے معائنہ اور الٹراسائونڈ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی ، جبکہ بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے لئے الگ سے کائونٹر لگایا جائے گا۔ ایم ایس ڈاکٹر شہنازنسیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ فری میڈیکل کیمپ کی سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے مقررہ دنوں کے دوران باقاعدہ سکریننگ اور علاج کے لئے ہسپتال ضرور تشریف لائیں ۔

متعلقہ عنوان :